سیکیورٹی فورسز نے دشت میرانی بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشت میرانی سے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
